کولمبو: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 61 رنز سے ہرا دیا۔ اس کے ساتھ ہی سری لنکا ایونٹ سے باہر ہو گیا اور پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بھی مشکل ہو گئے ہیں۔

 

گروپ ٹو کی صورتحال اب کافی دلچسپ اور پیچیدہ ہو گئی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کے 3 پوائنٹس ہیں اور ان کا نیٹ رن ریٹ 3.05 ہے، جبکہ پاکستان کا رن ریٹ منفی 0.46

 ہے۔

پاکستان کی سیمی فائنل میں جانے کی امید اس بات پر ہے کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کے خلاف میچ میں کیا نتیجہ حاصل کرتا ہے۔ اگر نیوزی لینڈ انگلینڈ سے ہار جاتا ہے تو پاکستان کی امیدیں زندہ رہ سکتی ہیں، لیکن پھر بھی پاکستان کو سری لنکا کے خلاف بڑے فرق سے جیتنا ہوگا تاکہ رن ریٹ بہتر ہو جائے۔

 

اگر نیوزی لینڈ انگلینڈ کو ہرا دیتا ہے تو پاکستان سیمی فائنل کے لیے پہلے ہی باہر ہو جائے گا۔ انگلینڈ پہلے ہی گروپ سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔ اب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سخت مقابلہ باقی ہے تاکہ دوسری نشست کے لیے جگہ بن سکے۔