پشاور کے تھانہ ریگی کی حدود غزالی گڑھی میں جائیداد کے تنازع پر چچا زاد بھائیوں فریق اول یوسف اور فریق دوم عثمان کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واقعے میں اسحاق، زوجہ ضمیر خان، نصیر ولد اطلس، زکریا، بہرام اور سلیمان زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں تین راہ گیر بھی شامل ہیں زکریا، سلیمان اور عارف۔
اطلاع ملنے پر پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے، جاں بحق افراد کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کی گئیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کر کے علاج معالجہ فراہم کیا گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
