خیبر میں وادئ تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی ایک گاڑی کو رات کے وقت حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ والدین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں رنگین خان اور ان کی اہلیہ زخمی ہوئے، جبکہ ان کے دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو سالہ آمنہ اور بارہ سالہ حفیظ اللہ شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 خیبر کی میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے متاثرین کا تعلق آفریدی قبیلے کی کمرخیل قوم سے بتایا جاتا ہے۔
