دیر بالا کے تھانہ شرینگل میں دنبوں کو لڑانے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کی بنیاد پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق ویڈیو میں دو دنبوں کو آپس میں لڑاتے ہوئے دکھایا گیا، جس دوران ایک دنبے کی ٹکر لگنے سے دوسرا دنبا ہلاک ہو گیا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے واقعے میں ملوث افراد کی نشاندہی کی اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے شواہد کو بھی تفتیش کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
