لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں عوام اور پولیس کی امن کمیٹی کا دہشتگردوں سے مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران چھ دہشتگردوں کی لاشیں ملیں۔ آپریشن میں بعد میں لکی مروت اور بنوں پولیس بھی شامل ہوگئی۔ مقامی امن کمیٹیوں، سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں مجموعی طور پر 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

دہشتگردوں نے ڈرون کے ذریعے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس سے متعدد عام شہری زخمی ہوئے۔

انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کامیاب آپریشن پر بنوں ریجن پولیس اور سی ٹی ڈی کی تعریف کی اور کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں امن کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔