خیبر ضلع کے علاقے باڑہ بازار میں فائرنگ کے واقعے میں ایڈیشنل ایس ایچ او ملوارڈ لعل کلام، اے ایس آئی بسم اللہ خان اور ایک شہری زخمی ہو گئے۔

 

ذرائع کے مطابق واقعہ باڑہ بازار کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ زخمی پولیس اہلکاروں اور شہری کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی واقعے کے دوران پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔