شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ قلعہ میں خودکش دھماکے کے بعد حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک گاڑی قلعے کے اندر داخل ہوئی اور کچھ ہی دیر بعد زور دار دھماکہ ہوا۔

 

دھماکے کے فوراً بعد چار حملہ آور قلعے میں داخل ہوئے اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں تین حملہ آور ہلاک کر دیے گئے، جبکہ ایک حملہ آور کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

 

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز تقریباً 25 کلومیٹر دور میرانشاہ شہر تک سنی گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور اہم شاہراہ پر آمدورفت عارضی طور پر معطل ہے۔