اپر اورکزئی کے علاقے قوم علی خیل چھپری میں 3 سالہ بچی مقدس کو اغواء اور  قتل کرنے والے چار ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق ملزم زینہ گل نے پانچ لاکھ روپے کے عوض کوئلے کے لیز اپنے نام کرانے کے لیے بچی کو 19 نومبر کو اغواء کیا اور اسے کوئلے کے کمرے میں چار روز تک رکھا۔ چار دن بعد حالت غیر ہونے پر ملزمان نے بچی کو پتھر سے مار کر قتل کر دیا اور اس کے کپڑے نکال کر قریبی پہاڑ میں دفن کر دیا۔ بعد ازاں کتوں اور دیگر جانوروں نے لاش کو کھود کر گوشت کا حصہ لیا۔

 

ڈی پی او شوکت علی کا کہنا ہے کہ پولیس نے بہترین تفتیش کے بعد 15 دسمبر کو مرکزی ملزم سمیت تمام چار ملزمان کو گرفتار کیا اور بچی کی لاش برآمد کر لی۔ ملزمان کو عدالت سے سات روزہ ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔