خیبرپختونخوا کے ضلع دیربالا میں غیرت کے نام پر خاتون اور ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔
واقعہ دیربالا کے علاقے سیاسن میں پیش آیا جہاں ظفر ولد مجید خان نے فائرنگ کر کے اورنگزیب ولد بہادر اور کشر بی بی زوجہ عبدالقیوم کو ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق دونوں مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے پاتراک ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے اور پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔
