چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان میں نامعلوم ملزمان نے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے دو خاتون سکول ٹیچرز پر فائرنگ کر دی۔
واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے ایک ٹیچر موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ دوسری زخمی ٹیچر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔
دونوں اساتذہ کا تعلق پڑانگ سے تھا اور وہ گورنمنٹ ہائی سکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی کے لیے جا رہی تھیں۔
