خیبر پختونخوا میں افغان باشندوں کی واپسی کا عمل بدستور جاری ہے، اور تازہ اعداد و شمار کے مطابق تورخم بارڈر سے آج 543 پی او آر، 114 اے سی سی ہولڈرز اور 488 غیرقانونی افراد وطن واپس گئے ہیں۔

 

محکمہ داخلہ کے مطابق اب تک تورخم کے راستے 1,76,132 پی او آر اور 62,747 اے سی سی ہولڈرز افغانستان جا چکے ہیں، جبکہ 6,66,542 غیرقانونی افغان شہریوں کو بھی واپس بھیجا گیا ہے۔انگور اڈہ سرحد سے مجموعی طور پر 1,241 پی او آر، 496 اے سی سی اور 8,447 غیرقانونی افراد افغانستان جا چکے ہیں۔

 

دیگر صوبوں سے بھی افغان باشندوں کی خیبر پختونخوا منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز پنجاب سے 8 پی او آر، 3 اے سی سی اور 8 غیرقانونی افراد خیبر پختونخوا منتقل کیے گئے۔ مجموعی طور پر اب تک دیگر صوبوں سے 4,313 پی او آر، 10,384 اے سی سی اور 37,023 غیرقانونی افغان شہری بھیجے جا چکے ہیں۔

 

ٹرانزٹ پوائنٹ پر بھی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں گزشتہ روز 50 غیرقانونی افراد ڈی پورٹ کیے گئے، جبکہ مجموعی تعداد 7,431 ہو گئی ہے۔