پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے: لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا مرکزی منصوبہ ساز ہلاک
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 401 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 181 ڈالر ہوگئی۔
