بونیر کے علاقے باباجی کنڈاؤ میں مسافر ہائی ایس الٹنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

 

ترجمان ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا بلال احمد فیضی کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

 

یہ بھی پڑھیے: پشاور: اسکول حادثے کا مقدمہ درج، مالکان سمیت کن افراد کو نامزد کیا گیا؟

 

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔