خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک کے ڈبرہ بازار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او سراروغہ سب انسپکٹر نیاز محمد شہید ہوگئے، فائرنگ سے اسکول کا ایک طالب علم زخمی بھی ہوا۔
پولیس کے مطابق سب انسپکٹر نیاز محمد ڈیرہ اسماعیل خان سے اپر جنوبی وزیرستان جا رہے تھے کہ ڈبرہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے نیاز محمد شدید زخمی ہوئے اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے، جبکہ زخمی طالب علم کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ڈی پی او اپر جنوبی وزیرستان محمد اشفاق نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، حقائق سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت اور واقعے کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے۔
