خیبر: ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل پولیس اور ڈی آر سی (ڈسٹرکٹ ریڈریس کمیٹی) کی خواتین ممبران کی کوششوں سے ایک اہم کیس خوش اسلوبی سے حل ہو گیا۔  بیوہ خاتون، جس کے شوہر روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوئے تھے، کو دیت کے طور پر 35 لاکھ روپے روڈ ایکسیڈنٹ کے ذمہ دار شخص کی جانب سے  دیے گئے۔

 

ڈی آر سی کی خواتین ممبران اور انچارج کی کوششوں سے یہ کیس بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہوا اور متاثرہ خاتون کو بروقت انصاف ملا۔ایس ایچ او عشرت شنواری نے کہا کہ اگر کسی خاتون کو کوئی مسئلہ ہو تو وہ بلا جھجک ڈی آر سی میں رابطہ کر سکتی ہے، جہاں ان کی درخواست پر فوری کارروائی کی جائے گی اور خواتین ممبران انصاف کے حصول میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گی۔