خیبر، باڑہ قبیلہ اکا خیل میں “ اکاخیل ڈگری کالج” کے قیام کی منظووری دے دی گئی۔ جس کو قبیلہ اکاخیل کے مختلف سیاسی اور سماجی جماعتوں کے نوجوانوں اور مشران نے اکاخیل ڈگری کالج کی منظوری کو تاریخی پیش رفت قرار دیا۔ اس موقع پر انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد اللہ آفریدی، زوان اکاخیل اتحاد کے صدر عجب خان آفریدی، رفیق پروانہ، وی سی چیئرمین وسیم، عبد المالک، جمشید اور قومی حاجی قمبر سمیت دیگر عمائدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اکاخیل ڈگری کالج کا قیام دیرینہ مطالبہ تھا، جس سے طلباء کو تعلیمی سہولیات ان کے گھر کے قریب دستیاب ہوں گی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ کالج کی منظوری نہ صرف تعلیمی ترقی کا باعث بنے گی بلکہ نوجوان نسل کے لیے بہتر مستقبل کی راہیں بھی ہموار کرے گی۔ نوجوانوں نے بھی اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے علاقے کی محرومیوں کے ازالے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔

 

مشرانِ قوم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اکاخیل میں دیگر بنیادی ترقیاتی منصوبوں، خصوصاً سڑکوں، پانی، صحت اور کھیلوں کی سہولیات پر بھی توجہ دی جائے تاکہ علاقے کی مجموعی ترقی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ جلد مکمل ہو کر فعال ہوگا۔