ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
ڈی آئی خان: دو خاندانوں میں جھگڑا، ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی Home / جرائم,خیبر پختونخوا /

ڈی آئی خان: دو خاندانوں میں جھگڑا، ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی

سپر ایڈمن - 02/12/2025 223
ڈی آئی خان: دو خاندانوں میں جھگڑا، ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے راغہ سر (درازندہ) کے قریب دو خاندانوں کے درمیان جھگڑا سنگین تصادم میں بدل گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

 

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق جھگڑے کے دوران 65 سالہ بھائی خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ زخمی ہونے والوں میں 45 سالہ حاجی ناصر، 40 سالہ عمر جان، 33 سالہ اشتیاق اور 50 سالہ گل محمد شامل ہیں۔

 

ریسکیو میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد زخمیوں اور جاں بحق شخص کی لاش کو مزید علاج و معائنے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین