ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبرپختونخوا: پولیس اہلکاروں پر حملے، 4 اہلکار شہید، کئی زخمی Home / جرائم,خیبر پختونخوا,قبائلی اضلاع /

خیبرپختونخوا: پولیس اہلکاروں پر حملے، 4 اہلکار شہید، کئی زخمی

سپر ایڈمن - 01/12/2025 239
خیبرپختونخوا: پولیس اہلکاروں پر حملے، 4 اہلکار شہید، کئی زخمی

خیبرپختونخوا میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے حملوں میں ایک بار پھر تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ لکی مروت کے تھانہ تجوڑی کے حدود میں پولیس موبائل پر کٹو خیل اڈہ کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

 

 دھماکے کے فوری بعد پولیس اور سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

اسی دوران، بنوں کے تھانہ کینٹ حدود میں واقع سوارنگی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل محمد طارق شہید ہوگئے۔ واقعہ کے بعد مقامی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے مین میرا نشاہ روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ 

 

پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ شہید کانسٹیبل آر پی او بنوں کے دفتر میں تعینات تھے اور ڈیوٹی کے لیے گھر سے جا رہے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب پاراچنار کے علاقے چنارک میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں دو اہلکار شہید ہوئے، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں چار دہشتگرد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین