ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
باجوڑ : پرانے بارودی مواد کا دھماکہ، 2 نوجوان جاں بحق، ایک زخمی، مزید تحقیقات جاری Home / جرائم,خیبر پختونخوا,قبائلی اضلاع /

باجوڑ : پرانے بارودی مواد کا دھماکہ، 2 نوجوان جاں بحق، ایک زخمی، مزید تحقیقات جاری

سپر ایڈمن - 26/11/2025 87
باجوڑ : پرانے بارودی مواد کا دھماکہ، 2 نوجوان جاں بحق، ایک زخمی، مزید تحقیقات جاری

باجوڑ کی تھانہ لوئی سم کی حدود، تحصیل خار کے علاقے جنت شاہ میں موجود پرانا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو خار ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

ریسکیو آفیسر باجوڑ امجد خان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 18 سالہ شمشاد ولد وصال خان اور 22 سالہ عثمان ولد نیاز علی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی کی شناخت 25 سالہ قیام ولد عنایت الرحمن کے طور پر کی گئی ہے، جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ روزانہ کی بنیاد پر گولے اور بم ناکارہ بنا رہا ہے۔

تازہ ترین