ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
نوشہرہ: ڈاگ جدید میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی Home / خیبر پختونخوا /

نوشہرہ: ڈاگ جدید میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

سپر ایڈمن - 22/11/2025 211
نوشہرہ: ڈاگ جدید میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

نوشہرہ، تحصیل پبی کے علاقے ڈاگ جدید میں  مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے۔

 

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر مسلسل کوششوں کے بعد ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکالا اور زخمیوں و جاں بحق افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پبی ہسپتال منتقل کیا۔

 

ڈائریکٹر آپریشنز ریسکیو خیبر پختونخوا ڈاکٹر میر عالم خان اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ ملک اشفاق حسین نے موقع پر جا کر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی اور سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی رہنمائی کی۔

 

جاں بحق ہونے والوں میں رضوان (36 سال)، ولیدہ (9 سال)، آیان (6 سال)، حفصہ (5 سال) اور دعا (4 سال) شامل ہیں۔ 

تازہ ترین