ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پنجاب میں خواتین پر مبینہ تشدد کی مذمت، جمہوریت اور قانون کا جنازہ نکال دیا گیا Home / خیبر پختونخوا,سیاست /

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پنجاب میں خواتین پر مبینہ تشدد کی مذمت، جمہوریت اور قانون کا جنازہ نکال دیا گیا

سپر ایڈمن - 19/11/2025 102
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پنجاب میں خواتین پر مبینہ تشدد کی  مذمت، جمہوریت اور قانون کا جنازہ نکال دیا گیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر پنجاب پولیس کے مبینہ تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف الزامات کو بھی افسوسناک قرار دیا۔

 

سہیل آفریدی نے صوبائی وزیر مینا خان پر مبینہ تشدد اور ایم این اے شاہد خٹک سمیت دیگر اراکین اسمبلی کی ممکنہ گرفتاریوں کی بھی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت، آئین اور قانون کا عملاً جنازہ نکال دیا گیا ہے۔

 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حالات کو خطرناک سمت میں دھکیلا جا رہا ہے، اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو نہ کوئی ’’عورت کارڈ‘‘ چلے گا، نہ اخلاقی اقدار اور نہ ہی جمہوریت۔

ان کے مطابق معاملات کو اس حد تک پہنچا دیا گیا ہے جہاں سے واپسی تقریباً ناممکن دکھائی دیتی ہے۔

تازہ ترین