جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ کے علاقے خیسورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملک رابوت خان سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دوران حملہ آوروں کی موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث بےقابو ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے حملہ آور کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ واقعہ گاؤں شین غونڈائی میں پیش آیا۔