ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بنوں: آئی ای ڈی دھماکہ، ایک دہشتگرد ہلاک، ساتھی فرار Home / جرائم /

بنوں: آئی ای ڈی دھماکہ، ایک دہشتگرد ہلاک، ساتھی فرار

سپر ایڈمن - 18/11/2025 358
بنوں:  آئی ای ڈی دھماکہ، ایک دہشتگرد ہلاک، ساتھی فرار

بنوں، تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں دوا پل کے مقام پر دھماکہ ہونے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے ایک موٹرسائیکل اور ایک لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارودی مواد اس وقت پھٹا جب دہشتگرد مبینہ طور پر پولیس کو نشانہ بنانے کے لیے آئی ای ڈی نصب کر رہے تھے۔

 

پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کئے۔ ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی نے بتایا کہ دہشتگرد دوا غاڑہ پل کے قریب 8 سے 10 کلو بارودی مواد نصب کر رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا، جس میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

 

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دوا پل کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کردیا۔ فرار ملزم کی تلاش کے لیے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین