ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
سرٹیفکیٹس پر اضافی فیس کی شکایات،وزیر بلدیات خیبر پختونخوا مینا خان آفریدی کا فوری ایکشن Home / خیبر پختونخوا,سیاست /

سرٹیفکیٹس پر اضافی فیس کی شکایات،وزیر بلدیات خیبر پختونخوا مینا خان آفریدی کا فوری ایکشن

سپر ایڈمن - 14/11/2025 206
سرٹیفکیٹس پر اضافی فیس کی شکایات،وزیر بلدیات خیبر پختونخوا مینا خان آفریدی کا فوری ایکشن

شادی، انتقال، پیدائش اور طلاق سرٹیفکیٹس کے اجرا میں اضافی فیس وصولی کی شکایات سامنے آنے پر وزیر بلدیات خیبر پختونخوا مینا خان آفریدی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تمام بلدیاتی دفاتر میں رسید کا اجراء لازمی قرار دے دیا ہے۔

وزیر بلدیات نے واضح کیا کہ شہریوں کو شفاف اور منصفانہ خدمات فراہم کرنا لوکل گورننس کا بنیادی مقصد ہے، اس لیے فیسوں کی ادائیگی اور رسید کے اجرا میں کسی قسم کی غفلت یا بے قاعدگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ فیسوں کا شیڈول اپنے دفاتر میں نمایاں مقام پر آویزاں کریں تاکہ شہریوں کو اصل فیس کے بارے میں واضح معلومات حاصل ہوں۔

 

محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہر درخواست گزار کو باقاعدہ رسید یا ٹوکن فراہم کیا جائے گا، جبکہ رسید پر متعلقہ سرٹیفکیٹ کی مقررہ فیس درج ہونا ضروری ہے اور اس کی ایک نقل دفتر میں محفوظ رکھی جائے گی۔ اعلامیہ میں مزید تنبیہ کی گئی ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کے مرتکب اہلکار کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیر بلدیات کا کہنا ہے کہ محکمہ شہریوں کی سہولت، شفافیت اور اچھی حکمرانی کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

تازہ ترین