ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی صورتحال پر فوج اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ Home / قبائلی اضلاع,قومی /

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی صورتحال پر فوج اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ

سپر ایڈمن - 14/11/2025 120
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی صورتحال پر فوج اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ

شمالی وزیرستان میں حالیہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج کے زیر انتظام میرانشاہئ میں ملک، مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ منعقد ہوا۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے شرکا کو خوش آمدید کہا اور خطے میں امن کے قیام میں قبائلی عمائدین کی قربانیوں اور کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

جرگے میں شمالی وزیرستان اور بنوں میں امن و امان، انسداد دہشتگردی اقدامات اور فلاحی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ جی او سی نے حالیہ دہشتگردی واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے پر روشنی ڈالی اور زور دیا کہ فوج، سول انتظامیہ اور عوام کے مربوط ردعمل سے ہی دیرپا امن ممکن ہے۔

 

قبائلی رہنماؤں نے امن کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور ریاستی اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ جرگہ قومی اتحاد اور ملکی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

تازہ ترین