ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
ضلع کرم: خرلاچی پاک افغان سرحد کی چار ہفتوں سے بندش، تجارت اور روزگار متاثر Home / قبائلی اضلاع /

ضلع کرم: خرلاچی پاک افغان سرحد کی چار ہفتوں سے بندش، تجارت اور روزگار متاثر

سپر ایڈمن - 10/11/2025 318
ضلع کرم: خرلاچی پاک افغان سرحد کی چار ہفتوں سے بندش، تجارت اور روزگار متاثر

 ضلع کرم میں پاک افغان سرحدی گزرگاہ خرلاچی ٹرمینل کو بند ہوئے چار ہفتے گزر گئے ہیں، جس کے باعث سرحد کے دونوں جانب تجارتی سرگرمیاں معطل اور مقامی آبادی شدید متاثر ہے۔

 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں اور سرحدی چوکیوں پر حملوں کے بعد خرلاچی بارڈر بند کیا گیا تھا، جو تاحال نہیں کھولا گیا۔

 

تاجر رہنما ملک زرتاج نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ سرحد کی بندش سے دونوں جانب کے تاجروں اور مزدور طبقے کو مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ بارڈر پر کھڑی درجنوں گاڑیوں میں خوراک اور روزمرہ استعمال کی اشیاء خراب ہو رہی ہیں۔

 

ان کے مطابق افغانستان سے کپڑا، فروٹ اور ڈرائی فروٹ درآمد کیا جاتا تھا جبکہ پاکستان سے افغانستان کو سیمنٹ، اجناس، مال مویشی اور دیگر خوردنی اشیاء برآمد کی جاتی تھیں۔

 

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ خرلاچی بارڈر کی بندش سے نہ صرف تجارت متاثر ہوئی ہے بلکہ دونوں ممالک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 

تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خرلاچی سرحد کو جلد از جلد کھولا جائے تاکہ مقامی معیشت اور روزگار دوبارہ بحال ہو سکیں۔

تازہ ترین