ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
کرک :مولانا فضل الرحمن پر حملے کی منصوبہ بندی میں شامل داعش کمانڈر ہلاک Home / جرائم,عوام کی آواز /

کرک :مولانا فضل الرحمن پر حملے کی منصوبہ بندی میں شامل داعش کمانڈر ہلاک

سپر ایڈمن - 06/11/2025 757
کرک :مولانا فضل الرحمن پر حملے کی منصوبہ بندی میں شامل داعش کمانڈر  ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس کی کارروائی کے دوران داعش خراسان گروپ کا کمانڈر نثار حکیم فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا کمانڈر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پر ناکام خودکش حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔

 

ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کرک کے علاقے عمبری گاؤں میں رات گئے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران فریقین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جو تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہا۔ فائرنگ کے نتیجے میں داعش خراسان کا کمانڈر نثار حکیم موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نثار حکیم کا تعلق داعش خراسان کے ایک سرگرم نیٹ ورک سے تھا اور وہ مولانا فضل الرحمٰن پر مبینہ خودکش حملے کی منصوبہ بندی میں براہ راست ملوث رہا۔

تازہ ترین