ملاکنڈ ، بٹ خیلہ کے علاقے باغونہ میں آئس کے نشے کے عادی بیٹے کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب منشیات کے عادی بیٹے نے اپنے والد محمد زادہ پر فائرنگ کی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے دوران دوسرے بیٹے نے مداخلت کی تو وہ بھی گولی کا نشانہ بن گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان آئس کا عادی تھا اور گھر میں آئے روز جھگڑے معمول بن چکے تھے۔
ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی میڈیکل ٹیم نے زخمی والد اور جاں بحق بیٹے کی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیا، جبکہ لیویز فورس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔