ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبرپختونخوا کابینہ میں محکموں کی تقسیم، وزیراعلیٰ نے وزراء کو قلمدان سونپ دیے Home / خیبر پختونخوا,سیاست /

خیبرپختونخوا کابینہ میں محکموں کی تقسیم، وزیراعلیٰ نے وزراء کو قلمدان سونپ دیے

سپر ایڈمن - 01/11/2025 356
خیبرپختونخوا کابینہ میں محکموں کی تقسیم، وزیراعلیٰ نے وزراء کو قلمدان سونپ دیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اپنی کابینہ کے وزراء میں محکمے تقسیم کر دیے۔ محکمہ انتظامی امور کے کابینہ وِنگ کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مینا خان آفریدی کو لوکل گورنمنٹ، ارشد ایوب کو ابتدائی و ثانوی تعلیم کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔ فضل شکور کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، امجد علی کو ہاﺅسنگ جبکہ آفتاب عالم کو محکمہ قانون کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

 

مزید برآں فخر جہان کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ریاض کو محکمہ آبپاشی، اور حلیق الرحمن کو صحت کا قلمدان دیا گیا ہے۔

عاقب اللہ کو ریلیف، فیصل ترکئی کو لیبر کا محکمہ جبکہ مزمل اسلم کو مشیر برائے خزانہ نامزد کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق شفیع اللہ جان کو معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین