ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
لنڈی کوتل: طورخم بارڈر کھولنے کے لیے مزدوروں اور عمائدین کی امن ریلی Home / قبائلی اضلاع /

لنڈی کوتل: طورخم بارڈر کھولنے کے لیے مزدوروں اور عمائدین کی امن ریلی

سپر ایڈمن - 27/10/2025 586
لنڈی کوتل: طورخم بارڈر کھولنے کے لیے مزدوروں اور عمائدین کی امن ریلی

لنڈی کوتل بازار میں مزدوروں، مشران اور عام شہریوں کی جانب سے پاک افغان طورخم  بارڈر  کی بندش کے خلاف اور امن کے حق میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔

 

ریلی کی قیادت فامید شینواری، زاکر عمر شینواری، قاری نظیم گل شینواری اور دیگر مقامی عمائدین نے کی۔ شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر “امن چاہیئے، جنگ نہیں” اور “بارڈر کھولو” کے نعرے درج تھے۔

 

ریلی کے شرکاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے حکام کو بارڈر کے مسائل مذاکرات کے ذریعے خوش اسلوبی سے حل کرنے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر کی بندش سے مقامی تاجر، مزدور، ڈرائیور اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

 

مقررین نے مطالبہ کیا کہ طورخم بارڈر کو دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کے لیے فوری طور پر کھولا جائے تاکہ عوام کو روزگار اور تجارت کے مواقع دوبارہ بحال ہوں۔

 

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بارڈر کو جلد نہ کھولا گیا تو ٹرانسپورٹرز، مزدور اور تاجر برادری طورخم بارڈر پر ایک بڑی احتجاجی امن ریلی نکالنے پر مجبور ہوں گے۔ مقررین نے دونوں ممالک کے حکام پر زور دیا کہ وہ تنازعات کے بجائے امن اور باہمی مفاہمت کی راہ اختیار کریں تاکہ سرحدی عوام کی مشکلات میں کمی آ سکے۔

تازہ ترین