ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹ للو کے قریب دہشتگردوں نے ایس این جی پی ایل کمپنی کی بی سی اور پروٹیکشن ایف سی پی این آئی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حملہ فتنتہ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے کیا گیا جسکی جوابی کارروائی میں آپریشن کے دوران فائر کا شدید تبادلہ ہوا جس میں 8 خوارج جہنم واصل کر دئیے گئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے جوانوں کی میتوں کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا۔