ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
کابل سے مثبت ردعمل نہ ملنے پر پاکستان کا صبر ختم، افغان شہریوں کو واپس جانا ہوگا خواجہ آصف Home / بین الاقوامی,جرائم,قومی /

کابل سے مثبت ردعمل نہ ملنے پر پاکستان کا صبر ختم، افغان شہریوں کو واپس جانا ہوگا خواجہ آصف

سپر ایڈمن - 17/10/2025 336
کابل سے مثبت ردعمل نہ ملنے پر پاکستان کا صبر ختم، افغان شہریوں کو واپس جانا ہوگا خواجہ آصف

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان کی جانب سے امن اور سرحدی دراندازی کے خاتمے کے لیے مسلسل کوششوں کے باوجود کابل سے کوئی مثبت ردعمل نہیں ملا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں وزیر خارجہ کے 4، وزیر دفاع اور آئی ایس آئی کے 2، نمائندہ خصوصی کے 5، سیکرٹری کے 5، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے 1 دورے کیے گئے، جب کہ جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کی 8 میٹنگز، بارڈر فلیگ میٹنگز 225، احتجاجی مراسلے 836 اور  13ڈیمارشز ہو چکے ہیں۔

 

خواجہ آصف کے مطابق 2021 سے اب تک دہشت گردی کے 10 ہزار 347 واقعات ہوئے جن میں 3 ہزار 844 شہری، فوجی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ تمام تر سفارتی اور عسکری کوششوں کے باوجود کابل حکومت نے تعاون نہیں کیا، افغانستان اب بھارت کی پراکسی بن چکا ہے۔ وزیر دفاع نے واضح کیا کہ پاکستان مزید خاموش نہیں رہے گا اب احتجاجی مراسلے اور امن اپیلیں نہیں ہوں گی۔

 

اُنہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد افغان شہریوں کو واپس جانا ہوگا، کیونکہ پاکستان کی زمین اور وسائل 25 کروڑ عوام کی ملکیت ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا کہ جہاں بھی دہشت گردی کا منبع ہوگا، اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

تازہ ترین