ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک Home / جرائم,خیبر پختونخوا /

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپر ایڈمن - 17/10/2025 380
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کارروائی افغان طالبان کی پراکسی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا فضائی اور زمینی محاصرہ کیا۔ نگرانی کے دوران دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی نشاندہی ہونے پر فوری کارروائی کی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔
آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ مزاحمت یا خوارج کے دوبارہ منظم ہونے کو روکا جا سکے۔

تازہ ترین