ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
کرک: پولیس اہلکار سمیت دو منشیات فروش گرفتار، آئس و چرس برآمد Home / جرائم,عوام کی آواز,قبائلی اضلاع /

کرک: پولیس اہلکار سمیت دو منشیات فروش گرفتار، آئس و چرس برآمد

سپر ایڈمن - 17/10/2025 448
کرک: پولیس اہلکار سمیت دو منشیات فروش گرفتار، آئس و چرس برآمد

کرک پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آئس فروشی میں ملوث ضلع ہنگو کے حاضر سروس پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ضلع ہنگو کے پولیس اہلکار کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 1020 گرام آئس اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

 

ایک اور کارروائی میں دو منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 3440 گرام چرس اور 200 گرام آئس برآمد کی گئی۔

 

ڈی پی او شہباز الٰہی نے کارروائی کرنے والی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور اس کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

تازہ ترین