شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج نے فورسز کے کیمپ پر خودکش حملے کی کوشش کی، تاہم مستعد اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا، جبکہ تین دیگر خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔
فورسز کی بروقت اور بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں تینوں حملہ آور کیمپ کے باہر ہی مارے گئے، جبکہ اہلکاروں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران افغان طالبان کے حمایت یافتہ 88 خوارج کو ہلاک کیا جا چکا ہے، اور آخری خارجی کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔