ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبر: وزیر اعلی کے حلقے سے پہلی بار بیوہ خاتون نے انصاف کے لیے آواز بلند کردی Home / قبائلی اضلاع /

خیبر: وزیر اعلی کے حلقے سے پہلی بار بیوہ خاتون نے انصاف کے لیے آواز بلند کردی

سپر ایڈمن - 17/10/2025 1240
خیبر: وزیر اعلی کے حلقے سے پہلی بار بیوہ خاتون نے انصاف کے لیے آواز بلند کردی

 خادم خان آفریدی

 

قبائلی ضلع خیبر کے علاقے باڑہ کمر خیل سے تعلق رکھنے والی عمر رسیدہ بیوہ خاتون شال زیرہ نے اپنے قریبی رشتہ داروں پر 18 لاکھ روپے ہڑپ کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

 

باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شال زیرہ نے بتایا کہ انہوں نے تین سال قبل اپنے چچا زاد بھائیوں محمد شریف، شریف خان، یوسف خیل اور شان اکبر کو کاروبار کے لیے 18 لاکھ روپے دیے تھے، مگر اب وہ رقم واپس کرنے سے انکاری ہیں۔

 

بیوہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ بیمار اور بے سہارا ہیں اور اس وقت خیرات پر گزر بسر کر رہی ہیں۔ انہوں نے روتے ہوئے بتایا کہ ان کے ساتھ سنگین ناانصافی ہوئی ہے اور انہیں انصاف کی سخت ضرورت ہے۔

 

شال زیرہ نے حکومت، ضلعی انتظامیہ، انسانی حقوق کے اداروں اور قبیلہ کمر خیل کے عمائدین سے مطالبہ کیا کہ وہ مداخلت کریں اور ان کے حق کی رقم واپس دلوانے میں مدد فراہم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قبائلی رسم و رواج کے تحت انصاف نہ ملا تو وہ قانونی چارہ جوئی پر مجبور ہوں گی۔

تازہ ترین