جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو اسلام آباد جانے کی تیاری کرنے کی ہدایت دے دی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سی پیک کا روٹ عوام کے لیے ہے، کارکن اسلام آباد کی تیاری کریں، ہم جمہوریت کی سیاست کرتے ہیں، ہماری سیاست گالم گلوچ اور بدتمیزی پر مبنی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہو چکی ہے، ہم عوامی جمہوریت کے قائل ہیں، 2024 کا الیکشن دھاندلی زدہ اور مینڈیٹ چوری شدہ تھا، 2018 کے انتخابات کو بھی ہم نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے مزید کہا کہ فلسطینیوں پر ظلم و ستم ڈھائے گئے اور انہیں بھوکا مارا گیا، قائداعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا۔