نوشہرہ، نظامپور کے علاقے کاہی دیہات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار پولیو مہم کی ڈیوٹی پر معمور تھا۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت مقصود ولد عمر کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 35 سال اور تعلق خیشگی سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شہید اہلکار کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا۔