ضلع کرم کے علاقے لوئر کرم شورکو بارڈر پر پاک افغان کشیدگی رک گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ کا پاکستانی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے شورکو کے قریب میدان اولسولی کمپ کو ہیوی گن سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا، جبکہ دشمن کے قریب واقع متعدد مرچوں (چوکیاں) کو بھی بھاری اسلحے سے نقصان پہنچایا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس وقت فائرنگ کا سلسلہ مکمل طور پر بند ہے، تاہم سیکورٹی فورسز ضلع کرم کے مختلف مقامات پر کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات شورکو بارڈر پر پاک افغان سرحدی کشیدگی دوبارہ شروع ہوگئی تھی، جس میں دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔