ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
ضلع کرم میں پاک افغان سرحدی کشیدگی دوبارہ شدت اختیار کر گئی Home / جرائم,خیبر پختونخوا,قبائلی اضلاع /

ضلع کرم میں پاک افغان سرحدی کشیدگی دوبارہ شدت اختیار کر گئی

سپر ایڈمن - 14/10/2025 1152
ضلع کرم میں پاک افغان سرحدی کشیدگی دوبارہ شدت اختیار کر گئی

ضلع کرم کے شورکو بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کی فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، دونوں جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ جاری ہے، جبکہ پاکستانی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے توپخانے سے کارروائی بھی کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کرم کے دیگر سرحدی مقامات پر بھی صورتحال کشیدہ ہے اور سیکیورٹی فورسز کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

 

عینی شاہدین کے مطابق، کشیدگی کے باعث سرحد کے دونوں اطراف سے مقامی شہری محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل افغان طالبان اور بھارت کی حمایت یافتہ گروہ “فتنہ الخوارج” نے 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب سرحدی علاقوں پر حملہ کیا تھا۔ بلا اشتعال کارروائیوں کے جواب میں پاک فوج نے افغان طالبان کی 21 پوزیشنز پر وقتی قبضہ کیا، جس دوران 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، دشمن کی فائرنگ سے 23 پاکستانی جوان شہید ہوئے تھے۔