ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
ڈی آئی خان: رمک میں غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، بھائی کے خلاف مقدمہ درج Home / جرائم,عوام کی آواز /

ڈی آئی خان: رمک میں غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، بھائی کے خلاف مقدمہ درج

سپر ایڈمن - 13/10/2025 354
ڈی آئی خان: رمک میں غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، بھائی کے خلاف مقدمہ درج

  ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رمک میں غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان نے اپنی 16 سالہ بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

 

پولیس کے مطابق ملزم عبدالطیف ولد اللہ وسایا کو شبہ تھا کہ اس کی بہن کے کسی غیر مرد سے ناجائز تعلقات ہیں، اسی شبہ پر اس نے فائرنگ کرکے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 

واقعے کے بعد ملزم نے اپنے والد اللہ وسایا کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ لڑکی نے خودکشی کر لی ہے، تاہم والد کو بیٹی کی موت پر شک ہوا۔ بعد ازاں اس نے خود تحقیقات کیں تو قتل کا انکشاف ہوا۔

 

والد نے فوراً پولیس سٹیشن جا کر اپنے بیٹے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرا دیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین