افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعرات کے روز دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، تاہم طالبان حکومت نے تصدیق کی ہے کہ صورتحال قابو میں ہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا کہ “کابل شہر میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، تاہم عوام کو پریشانی کی ضرورت نہیں، سب خیریت ہے۔”
ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت اور مقام کا تعین کیا جا سکے۔
دوسری جانب اے ایف پی کے صحافیوں نے اطلاع دی کہ دارالحکومت میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
بعض ذرائع کے مطابق تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ مفتی نور ولی محسود اس حملے میں محفوظ رہے۔
افغان حکام نے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کیں۔