ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
اورکزئی: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کرنل و میجر سمیت 11 اہلکار شہید، 19 دہشتگرد ہلاک Home / جرائم,عوام کی آواز /

اورکزئی: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کرنل و میجر سمیت 11 اہلکار شہید، 19 دہشتگرد ہلاک

سپر ایڈمن - 08/10/2025 926
اورکزئی: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کرنل و میجر سمیت 11 اہلکار شہید، 19 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب خفیہ اطلاع پر اورکزئی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے خلاف آپریشن کیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی کے دوران فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ تاہم فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف (عمر 39 سال، تعلق راولپنڈی) اور میجر طیب راحت (عمر 33 سال، تعلق راولپنڈی) نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

 

شہداء میں نائب صوبیدار اعظم گل (خیبر)، نائیک عدیل حسین (کرّم)، نائیک گل امیر (ٹانک)، لانس نائیک شیر خان (مردان)، لانس نائیک طالب فراز (مانسہرہ)، لانس نائیک ارشاد حسین (کرّم)، سپاہی طفیل خان (مالاکنڈ)، سپاہی عاقب علی (صوابی) اور سپاہی محمد زاہد (ٹانک) شامل ہیں۔

 

فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکار زخمی ہوئے جن میں نائب صوبیدار رائیس (قوم رانیزی)، سپاہی وقار (قوم مہمند) اور سپاہی سمع اللہ (قوم اورکزی) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پانچ اہلکار لاپتہ ہیں جن میں نائیک امبار (قوم آفریدی)، نائیک مستجب (قوم بنوسی)، نائیک اصف (قوم یوسفزئی)، سپاہی امیر زیب (قوم اتمان خیل) اور لانس نائیک قیصر (قوم خٹک) شامل ہیں۔

 

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ باقی دہشتگردوں کو بھی انجام تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

تازہ ترین