ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پشاور پولیس مقابلہ، دہشت گردی و قتل کے 13 مقدمات میں مطلوب “آدم عرف آدمے” تین ساتھیوں سمیت ہلاک Home / جرائم,خیبر پختونخوا /

پشاور پولیس مقابلہ، دہشت گردی و قتل کے 13 مقدمات میں مطلوب “آدم عرف آدمے” تین ساتھیوں سمیت ہلاک

سپر ایڈمن - 07/10/2025 21196
پشاور پولیس مقابلہ، دہشت گردی و قتل کے 13 مقدمات میں مطلوب “آدم عرف آدمے” تین ساتھیوں سمیت ہلاک

پشاور پولیس کے مطابق دہشت گردی، قتل، اقدامِ قتل اور بھتہ خوری کے 13 مقدمات میں مطلوب ملزم آدم عرف آدمے تین ساتھیوں سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ترجمان پشاور پولیس کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پر پولیس حکام کو کھلے عام چیلنج کرتا تھا اور طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔

 

پشاور پولیس کی خصوصی ٹیم نے راولپنڈی واہ کینٹ میں واقع کوہستان کالونی میں تین گھنٹے طویل کارروائی کے دوران ملزم اور اس کے ساتھیوں کا مقابلہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں آدم اور اس کے تین ساتھی ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔