ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بنوں: نامعلوم افراد کے ہاتھوں دو سرکاری اساتذہ اغوا Home / جرائم,عوام کی آواز /

بنوں: نامعلوم افراد کے ہاتھوں دو سرکاری اساتذہ اغوا

سپر ایڈمن - 07/10/2025 63
بنوں:  نامعلوم افراد کے ہاتھوں دو سرکاری اساتذہ اغوا

ضلع بنوں میں نامعلوم مسلح افراد نے دو سرکاری اساتذہ کو اغوا کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ہوید کی حدود میں گورنمنٹ ہائی سکول موسی خیل کے قریب فلک شیر مندائی کے مقام پر پیش آیا۔

 

اغوا کئے گئے اساتذہ میں ہیڈماسٹر رفیع اللہ اور استاد نثار علی شاہ شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے دونوں اساتذہ کو اسلحے کے زور پر گاڑی میں بٹھایا اور نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔

 

تاحال اغوا کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں جبکہ کسی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی۔ مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ادھر اساتذہ برادری نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مغوی اساتذہ کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سے اب تک 12 افراد بنوں سے اغوا ہو چکے ہیں۔