ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پشاور: آئس اور نشہ آور گولیاں بنانے والا کارخانہ بے نقاب، تین گرفتار Home / جرائم,عوام کی آواز /

پشاور: آئس اور نشہ آور گولیاں بنانے والا کارخانہ بے نقاب، تین گرفتار

سپر ایڈمن - 06/10/2025 489
پشاور:  آئس اور نشہ آور گولیاں بنانے والا کارخانہ بے نقاب، تین گرفتار

 ایکسائز انٹیلیجنس بیورو اور تھانہ ایکسائز پشاور و خیبر کی مشترکہ کارروائی کے دوران ورسک روڈ کاببیان میں آئس اور نشہ آور گولیاں تیار کرنے والا کارخانہ پکڑا گیا۔ چھاپے کے دوران ہزاروں نشہ آور گولیوں میں استعمال ہونے والا مواد، 500 تیار گولیاں اور ڈھائی کلو آئس برآمد کرلی گئی جبکہ تین ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔

 

ایکسائز پولیس کے مطابق ملزمان تعلیمی اداروں کے طلبہ اور پوش علاقوں میں ہونے والی پارٹیوں میں آئس اور نشہ آور گولیاں سپلائی کرتے تھے۔ پولیس نے موقع سے منشیات تیار کرنے والے اوزار اور سامان بھی قبضے میں لے لیا۔

 

ترجمان ایکسائز کے مطابق یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب کارخانوں مارکیٹ میں ایک اور چھاپے کے دوران نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، جس کی تفتیش اور حکمت عملی کی بنیاد پر بڑی پیش رفت ممکن ہوئی۔