خیبرپختونخوا میں 14 فروری کو ہونے والی گاڑیوں کی اسپیشل نمبر پلیٹس کی نیلامی میں کئی کامیاب بولی دہندگان مقررہ مدت میں ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئے۔
محکمہ ایکسائز نے بتایا کہ داوڑ1، وزیرستان1 اور باجوڑ1 کے بولی دہندگان کی بڈ سکیورٹی ضبط کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: ایران جنگ پالیسی پر اختلافات، امریکی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر نے عہدہ کیوں چھوڑا ؟
محکمہ ایکسائز کے مطابق، داوڑ1 کی پہلی بولی 17 کروڑ 50 لاکھ روپے، وزیرستان1 کی 4 کروڑ 6 لاکھ روپے اور باجوڑ1 کی 3 کروڑ 35 لاکھ روپے تھی۔ کامیاب بولی دہندگان نیلامی میں حصہ لینے کے لیے ہر ایک نے ایک لاکھ روپے بطور سیکیورٹی جمع کرایا تھا۔
نیلامی میں کامیاب بولی دہندگان کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ بولی کے موقع پر کراس چیک کے ذریعے مکمل رقم ادا کریں۔ مقررہ مدت میں رقم جمع نہ کرانے پر محکمہ نے بڈ سکیورٹی ضبط کر لی۔
