ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے، مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، طالبان کا بیان مسترد کرتے ہیں، عطا تارڑ
پولیس کے مطابق یہ واقعہ وانڈہ یارک کے قریب پیش آیا، جہاں انصار السلام کے دو رضاکار موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والے افراد ضلع لکی مروت سے تعلق رکھتے تھے۔
حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
پولیس نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
