خیبرپختونخوا کے قبائلی  ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں بائی پاس روڈ  نزد  فجہ چوک  میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد  جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی عناد کا شاخسانہ ہے، فریقین کے آمنے سامنے آنے پر تلخ کلامی کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں فواد اور شہاب الدین جاں بحق ہو گئے، جبکہ اقبال اور سرتاج زخمی ہو گئے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شہاب الدین راہگیر تھے جو فائرنگ کی زد میں آ گئے۔

 

زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

 

مقامی افراد نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔