ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بنوں: شدت پسندوں کے دو حملے، ایک پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی Home / جرائم,خیبر پختونخوا /

بنوں: شدت پسندوں کے دو حملے، ایک پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی

سپر ایڈمن - 05/10/2025 370
بنوں: شدت پسندوں کے دو حملے، ایک پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی

ضلع بنوں کے علاقے تھانہ بکاخیل کی حدود میں نامعلوم شدت پسندوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا، جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

  پولیس ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کو فوری طور پر بنوں کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

 

دوسری جانب، تھانہ ہوید کی حدود میں شدت پسندوں نے پولیس چوکی کو بارودی مواد کے دھماکے کے ذریعے تباہ کردیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ حسن خیل خیراکی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں چوکی کو پہلے ہی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر خالی کردیا گیا تھا۔خالی عمارت کو نشانہ بنائے جانے کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تازہ ترین